راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس نے لڑکی کے قتل میں ملوث سفاک قاتل کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 4 ماہ پہلے کہیں اور رشتہ ہونے پر لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، مقتولہ کے والد جہانگیر کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل طریقہ سے ملزم نعمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، ملزمان نعمان علی نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔
ادھر راولپنڈی کے علاقے نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
نیو ٹاون پولیس کی فوری کارروائی، خاتون سے زیادتی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔
متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج، ایس ڈی پی او نیو ٹاون کی زیر نگرانی ایس ایچ او نیو ٹاون جاوید اقبال نے ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ماجد اور حسام کو گرفتار کرلیا۔ pic.twitter.com/RSgIzevSwk
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) November 10, 2020
متاثرہ خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزمان ماجد اور حسام نے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا، اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ نیوٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا، متاثرہ خاتون، ملزمان کا میڈیکل کرالیا گیا ہے، ڈین این اے بھی کروایا جائے گا۔