تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا بحران: یورپ میں زندگی ختم ہوجائے گی، کیا پیشگوئی حقیقت بن رہی ہے؟

صوفیہ : نائن الیون اور بریگزٹ سے متعلق پیش گوئی کرنے والی خاتون کی 2020 میں یورپ کے شدید معاشی بحران میں مبتلا ہونے کی پیش گوئی بھی سچ ثابت ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ خاتون بابا وانگا جو 23 سال قبل ہلاک ہوچکی ہیں نے اپنی موت سے قبل 9/11 واقعے اور بریگزٹ سے متعلق پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنی موت سے قبل 2020 سے متعلق سے بھی متعدد پیش گوئیاں کی تھیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلغاریہ کی بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی 2020 میں یورپ اس قدر معاشی بحران کا شکار ہوگا کہ اس کا وجود خاتمے کے نزدیک پہنچ جائے گا اور یہ پیش گوئی من و عن ثابت ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کرونا وائرس کے باعث شدید معاشی بحران کا شکار ہوسکتے ہیں، کیونکہ فرانس کی جیسی بڑی معیشت رواں برس کے پہلے تین کے ماہ کے دوران 6 فیصد نقصان میں گئی ہے۔

فرانسیسی معیشت 6 فیصد کمی کے ساتھ کساد بازاری میں داخل ہوگئی ہے جو 1945 کے بعد سے بدترین کساد بازاری ہے، فرانسیسی معیشت کے یہ اعداد و شمار بینک آف فرانس نے جاری کیے تھے جبکہ دیگر ممالک کی جانب سے اعداد و شمار آرہے ہیں۔

بابا وانگا نے کہا تھا کہ یہ براعظم اتنے مسائل کا شکار ہوجائے گا کہ زمین کا یہ حصّہ بے کار ہوجائے گا اور زندگی دم توڑ دے گی۔

یاد رہے کہ بابا وانگا سے منسوب زیادہ تر پیش گوئیوں کی بنیاد روسی سوشل میڈیا کی وائرل پوسٹ ہیں۔ ابھی تک بابا وانگا کی پیش گوئیوں سے متعلق قابل اعتماد لکھا ہوا مسودہ دستیاب نہیں۔

Comments

- Advertisement -