تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

2020 میں‌ دونلڈ ٹرمپ دماغی کینسر میں مبتلا ہوجائیں گے، پیش گوئی

صوفیہ : نائن الیون اور بریگزٹ سے متعلق پیش گوئی کرنے والی خاتون کی 2020 سے متعلق کی گئی پیش گوئی کے مطابق 2020 میں امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوتن کی جان کو خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ خاتون بابا وانگا جو 23 سال قبل ہلاک ہوچکی ہیں نے اپنی موت سے قبل 9/11 واقعے اور بریگزٹ سے متعلق پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنی موت سے قبل 2020 سے متعلق سے بھی متعدد پیش گوئیاں کی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انکھوں کی بینائی سے محروم خاتون بابا وانگا کو ان کی پیش گوئیوں کی وجہ سے ’بلقان کا نوسٹراڈمس‘ کا لقب دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سال قبل مرنے والی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ 5079 میں یہ دنیا ختم ہو جائے گی اور اپنی موت کے وقت انہوں نے سال 2020 سے متعلق متعدد پیش گوئیاں کی تھیں لیکن ان کی سب چونکا دینے والا انکشاف ولادی میر پیوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جان کو لاحق خطرے سے متعلق تھا۔

کریملن میں ان پر کیے جانے والے ایک حملے کی کوشش کے بعد روسی صدر اپنی مشکلات کی آخری حد پر پہنچ سکتے تھے۔

بابا وانگا نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2020 آئندہ ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہوجائیں گے جس کے باعث یا تو وہ بہرے ہوجائیں گے یا ان کے دماغ میں رسولی ہوجائے گی۔

بابا وانگا کی دیگر پیش گوئیوں میں براعظم ایشیا کی تباہی شامل ہے جیسے سنہ 2004 میں سمندری طوفان تاسونامی کے باعث تھائی لینڈ میں تباہی ہوئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بابا کی بہت کی پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئی البتہ 1994 میں فیفا ورلڈ کے فائنل سے متعلق کی گئی پیش گوئی کہ فائنل میں جو ٹیمیں پہنچیں گے جن کے ناموں کا پہلا لفظ ’بی‘ سے شروع ہوگا غلط ثابت ہوئی تھی کیونکہ فیفا 1994 کے فائنل میں برازیل اور اٹلی پہنچے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بابا وانگا نے 2010 سے 2014 کے درمیان نیوکلیئر وار کی پیش گوئی کی تھی جو غلط ثابت ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -