تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

گہرے سبز رنگ کے اس پتھر کو بلڈ اسٹون کیوں‌ کہتے ہیں؟

صدیوں سے انسان پتھروں کے خواص اور شخصیت پر ان کے اثرات پر یقین رکھتا آیا ہے اور اکثر لوگوں کے لیے یہ بیش قیمت پتھر ان کی دل کشی اور خوب صورتی بڑھانے کا سبب ہوتے ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی فرد کی پیدائش کا مہینہ جان کرہی اس کے لیے موافق پتھر تجویز کیا جاسکتا ہے۔

خاص پتھر اور انسانی زندگی پر ایسے پتھروں کے اثرات کے بارے میں‌ اس کے ماہر بہتر بتاسکتے ہیں اور اگر کوئی پتھر پہننا ہو تو پہلے اس کے خواص اور تاثیر کو سمجھنا اور اس حوالے سے جاننا ضروری ہے۔ تاہم ہم یہاں‌ جس پتھر کا ذکر کررہے ہیں، اس کے بارے میں‌ مشہور ہے کہ وہ مارچ کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے موافق ہوتا ہے۔

ہم بات کررہے ہیں‌ "بلڈ اسٹون” کی جسے سنگِ ستارہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے نام سے اکثر لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں‌ کہ اس کا رنگ سرخ ہو گا، لیکن ایسا نہیں‌ ہے۔

بلڈ اسٹون اپنے نام کے برعکس گہرے سبز رنگ کا ہوتا ہے۔ اس قیمتی پتھر پر ایسے چھوٹے بڑے دھبے یا نشان ضرور موجود ہوتے ہیں جو خون کے چھینٹوں کی طرح‌ نظر آتے ہیں اور انہی دھبوں کی وجہ سے اسے بلڈ اسٹون کہا جاتا ہے۔

پتھروں‌ کے خواص اور انسانوں پر ان کے اثرات سے متعلق مستند کتب میں لکھا ہے کہ بلڈ اسٹون خوف سے نجات اور جرأت مندی کے خواص کا حامل ہے۔ اسے پہننے والے لوگ بہادر اور نڈر ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -