ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اسلام آباد: بلیو ایریا فائرنگ کیس، ملزم سکندر کو 16سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا میں فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کو 16 سال قید کی سزاسنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسداددہشت گردی کی عدالت میں بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی ،  عدالت نے بلیو ایریا فائرنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے  کئی گھنٹوں تک  لوگوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے مجرم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ مجرم کی اہلیہ کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کیا۔

انسدادی دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں مجرم سکندر کو 1لاکھ 10 روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

یاد رہے کہ ملزم سکندر پر آٹھ جنوری دو ہزار چودہ کو فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سکندر نے سولہ اگست 2013 کو وفاقی دارالحکومت کے اہم صنعتی علاقے بلیو ایریا کو سات گھنٹوں یرغمال بنائے رکھا تھا اور ریڈزون ایریا میں بیوی اور بچوں کے ہمراہ فائرنگ کی تھی، پولیس نے کئی بار مذاکرات کی کوشش کی لیکن مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے، جس کے بعد فورسز کی فائرنگ سے سکندر زخمی ہوا اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کئے گئے چالان میں سکندر کو باقاعدہ ملزم قرار دیا گیا، اس واقعہ کااس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے ازخود نوٹس لیاتھا۔

سکندر کا کیس اے ٹی سی میں زیر سماعت تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں