تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کی بورڈ کی جھنجھٹ ختم، نیا آلہ تیار

کراچی: کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کے استعمال کے لیے کی بورڈ کا استعمال بہت ضروری ہوتا ہے تاہم سائنسی ماہرین سے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروادی جس کے تحت آپ کی انگلیاں کی بغیر کی بورڈ کے ٹائپنگ کرنے کی صلاحیت رکھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی نے ایک ایسا آلہ متعارف کروایا ہے جسے پہننے کے بعد کی بورڈ پر ٹائپنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ آپ انگلیوں کی حرکت سے امور سرانجام سے سکیں گے۔

آلے کو ’ایل ٹیپ‘ کا نام دیا گیا ہے جسے پہننے کے بعد آپ کمپیوٹر پر کوئی بھی ٹائپنگ کا کام کرسکتے ہیں جبکہ اس کو اسمارٹ فون سے بذریعہ بلیو ٹوتھ جوڑ کر گیم اور پیغام رسانی کا کام بھی کرسکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس آلے کو اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ، ٹیلبیٹ، کمپیوٹر اور ورچوئل گلاسز سے منسلک کر کے گیم اور اس کے ذریعے ای میل بھی ٹائپ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کی بورڈ کی آخری لائن میں کیا بات چھپی ہے؟

ماہرین کے مطابق اس خصوصی آلے کی تیاری کا مقصدہ یہ ہے کہ صارف اپنے گھر سے باہر بھی جدید آلات کو استعمال کرسکیں، بلیوٹوتھ سے چلنے والی ٹائپنگ ڈیوائس کو چارج کے بعد مسلسل 8 گھنٹے استعمال کیا جاسکتاہے۔

ویڈیو دیکھیں

کمپنی کی جانب سے اس آلے کی قیمت 130 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کی بورڈ کے کارآمد شارٹ کٹس


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -