منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

اداکارہ لارا دتہ کا گھر سیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لارا دتہ کا ممبئی میں واقع گھر سیل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ لارا دتہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بری ہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے ان کا گھر سیل کیا۔

میونسپل کارپوریشن حکام نے لارا دتہ کے گھر کو سیل کرتے ہوئے اس علاقے کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون ڈکلیئر کردیا۔

Lara Dutta tests positive for COVID-19; BMC seals her Bandra home- Exclusive!  | Hindi Movie News - Times of India

اداکارہ کے گھر میں صرف ان می ہی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم لارا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

واضح رہے کہ لارا دتہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی بیٹی اور اداکارہ سیلینا جیٹلی کے بچوں کی تصاویر شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ لارا دتہ نے آخری بار اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، فلم کی دیگر کاسٹ میں وانی کپور اور ہما قریشی شامل تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں