تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ماسک نہ پہننے پر دو خواتین بری طرح لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

ممبئی : ماسک نہ پہننے کے معاملے پر دو خواتین بیچ سڑک پر لڑ پڑیں، ایک دوسرے کے بال نوچے اور لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، مذکورہ ویڈیو مہاویر نگر لنک روڈ سگنل کی ہے جس میں وہ سگنل میدان جنگ بن گیا اور دو خواتین آپس میں بری طرح گتھم گتھا ہیں۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں ایک خاتون بغیر ماسک لگائے رکشہ میں سفر کررہی تھی کہ ڈیوٹی پر موجود میونسپل خاتون اہلکار نے اسے روک کر ماسک پہننے کی تنبیہ کی اور 200روپے جرمانہ عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہلکار کی یہ بات سن کر رکشے میں بیٹھی خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور رکشے سے اترتے ہیں خاتون اہلکار کو بالوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔

اس دوران سڑک پر لڑائی جاری رہی تاہم کسی نے بھی اس میں مداخلت نہ کی اور وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر لڑائی کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے رکشہ سوار خاتون کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور قانونی کارروائی کی سفارش کی۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلومات حاصل کیں، بعد ازاں پولیس نے رکشہ سوار خاتون کو حراست میں لے لیا۔

چارکوپ پولیس کے مطابق حملے کی ویڈیو میں35سالہ اشون گنجن نامی خاتون اہلکار نے مالونی میں مقیم22سالہ ضیاناد شیخ جو ماسک کے بغیر سفر کررہی تھی اس سے جرمانہ بھرنے کے لئے کہا تھاجو ادا نہیں کیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر تفتیش کی اور خاتون میونسپل اہلکار کی شکایت پر خاتون ملزمہ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف6 دفعات کے تحت  مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -