دبئی : سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے دبئی ایکسپو میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے دبئی ایکسپو آنیوالے لوگوں سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین سب سے بہترین ہے، یہ نمائش پاکستان سےآگاہی حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کررہی ہے۔
فارینہ مظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبےانتہا مواقع موجود ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔
سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ دبئی ایکسپو آنیوالے لوگوں کا پاکستان پویلین کادودہ خوشگوارثابت ہوگا، پاکستان پویلین میں سرمایہ کاری بورڈکی جانب سےاسکرین لگائی گئی۔
یاد رہے سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے دبئی میں سرمایہ کاری کی آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کےلئےپرعزم ہے، وزیر اعظم کی زیرقیادت اقتصادی شعبےمیں اصلاحات کانفاذیقینی بنایاگیا ہے۔
فارینہ مظہر کا کہنا تھا کہ مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کےاعتماد میں اضافہ ہواہے، پاکستان کودنیاکی25سرِ فہرست معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا تھا کہ 22خصوصی اقتصادی راہداریاں اعلیٰ درجےکےتجارتی مرکزبنیں گی، حکومت کی متعارف کردہ حالیہ پالیسی سرمایہ کاروں کیلئےحوصلہ افزاہے۔