پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کشتی الٹنے سے ہائی وے پر فلوریڈا ہائی پر ٹریفک کی روانی معطل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کی مصروف شاہراہ ٹریلر سے 40 فٹ لمبی بوٹ (کشتی) گرنے کے باعث کئی گھنٹے کےلیے بند ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیوقامت کشتی سڑک پر گرنے کا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کی مصروف ہائی وے پر پیش آیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کئی گھنٹے تک معطل رہی۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ ٹریلر کی مدد سے کشتی کو منتقل کیا جارہا تھا کہ شام 7 بجے انٹراسٹیٹ کرسٹ ویو پر آکر ٹریلر سے کشتی الٹ گئی۔

کشتی 40 فٹ لمبی ہے جس کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر بلاک ہوگئی اور ٹریفک کی روانی رُک گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سےکشتی الٹنے کی وجہ سے کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں