تربیلہ جھیل میں 80 مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی ریسکیو ٹیموں نے تمام لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کرا لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی۔ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 80 مسافر سوار تھے۔ کشتی پھنسنے کا واقعہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ کم ہونے کے باعث پیش آیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریکسیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کشتی میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کرا لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کشتی ہری پور کی تحصیل غازی کے دور افتادہ گاؤں ویلیج کونسل بیٹ گلی سے آئی تھی۔