برازیل: کشتی ڈوبنے سے بائیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتا ہیں، کشتی میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل میں باہیا کے ساحلی شہر کے قریب کشتی الٹنے کا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
برازیل کی بحریہ نے ریسکیوآپریشن میں تئیس افراد کوبچا لیا، کشتی میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے، حکام کا کہنا ہے کشتی کو مسافروں کو لے جانے کی قانونی اجازت نہیں تھی۔
باہیا کے گورنرنے کشتی حادثے میں ہلاکتوں پرتین روزکے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ برازیل میں رواں ہفتے میں کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل منگل کو کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں اکیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔