ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

رواں ماہ کراچی میں کچرا کنڈیوں اورسڑکوں سے 6 نومولود کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رواں ماہ کراچی میں کچرا کنڈیوں اورسڑکوں سے 6 نومولود کی لاشیں برآمد ہوئیں، بلدیہ ، لیاری ، اختر کالونی ، محمود آباد، گلستان جوہر اور گلشن اقبال سے لاشیں ملیں۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے جنوری میں شہر قائد سے ملنے والی نومولود بچوں کی لاشوں کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

ترجمان نے بتایا کہ رواں ماہ شہر میں کچرا کنڈیوں اورسڑکوں سے 6 نومولود لاشیں ملی ہیں، 4 جنوری کو بلدیہ ، 19 جنوری کو لیاری میں کچرا کنڈی سے نومولود کی لاشیں ملیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 20جنوری کواختر کالونی میں کچراکنڈی سے اور 30 جنوری کو محمود آباد میں سڑک سے نومولود کی لاش ملی تھی۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے کہا کہ اس کے علاوہ 31 جنوری کو گلستان جوہر اور گلشن اقبال کی کچراکنڈیوں سے نومولود کی لاشیں ملیں۔

خیال رہے ایدھی فاؤنڈیشن نے نومولود بچوں کے حوالے سے شہر میں ریسکیو اداروں کی جانب سے اپنے دفاتر اور دیگر مقامات پر جھولے بھی لگائے گئے ہیں اور اس حوالے سے اپیل بھی کی گئی ہے کہ بچوں کو جھولوں میں ڈال دیا جائے تاکہ ان بچوں کی بہتر طور پر پرورش اور کفالت کی جا سکے۔

اہم ترین

مزید خبریں