اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں تھانہ بنی گالہ کی حدودسے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے
حکام نے کہا ہے کہ مرنے والے نوجوان کی شناخت سید شہاب اللہ کے نام سے ہوئی ، شہاب اللہ کا تعلق دیر سے بتایا جاتا ہے جبکہ قتل ہونے والی خاتون کی شناخت نہ ہو سکی۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، جن بنیاد پر ملزمام کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔
یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے بیگ سے حاملہ لڑکی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے قتل میں ایک سے زائد لوگ ملوث ہو سکتے ہیں،خاتون کی لاش سفید کار میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے ۔
حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔