فیصل آباد : پنجاب کے علاقے مامونکانجن میں نہر میں بہنے والے ڈرم سے دو لڑکیوں کی کئی اڑتالیس گھنٹوں پرانی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاشیں برآمد ہونے کا افسوس ناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے مامونکانجن میں پیش آیا جہاں بہنے والی نہر سے ڈرم ملا تھا۔
پولیس ڈرم کو نہر سے نکالا تو ڈرم سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول لڑکیوں کو قتل کرکے لاشیں سمندری ڈرین میں پھینکیں۔
- Advertisement -
پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاشیں پوسٹمارٹم کےلیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردی ہیں اور فرانزک ٹیم نے لڑکیوں کے فنگر پرنٹ بھی حاصل کرلیے ہیں۔
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ نہر سے برآمد ہونے والی لاشیں دو روز پرانی ہیں جب کہ دونوں مقتولین کے جسم پر تشدد کے نشان نہیں پائے گئے۔