اشتہار

فیصل آباد : گھر میں دفن شخص کی لاش تین ماہ بعد برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : پولیس نے تین ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی گھر میں دفن شدہ لاش برآمد کرلی، قاتل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بمباں میں پولیس کو گھر میں دفن 3 ماہ پرانی لاش مل گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت رکشہ ڈرائیور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول آصف گزشتہ ماہ 3نومبر کو لاپتا ہوا تھا اور اس کا رکشہ بھی غائب تھا، جیو فینسنگ کے ذریعے ملزم زاہد کو حراست میں لیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ جدید طریقہ تفتیش کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا، ملزم زاہد نے دوران تفتیش آصف کے اغواء اور قتل کا اعتراف کرلیا مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ جون میں شیخوپورہ کے علاقے شرقپور شریف سے بھی پولیس نے ایک گھر کا صحن کھود کر ایک ماہ سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حق نواز کی اہلیہ نے اپنے رشتے دار دوست کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کردیا تھا اور لاش گھر ہی کے صحن میں گڑھا کھود کر دفن کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں