منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

لاہور میں سابق وزیر کے ڈیرے سے لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے سمن آباد میں سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پولیس کانسٹیبل ارشد نے ڈیرے کے کوارٹر کو کرائے پر لیا تھا، شبہ ہے کانسٹیبل ارشد نے کوارٹر میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد کو تلاش کیا جارہا ہے، مقتول کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس لیے گئے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق لاش 22 فروری کو ملی، بوسیدہ اور کئی روز پرانی تھی فنگر پرنٹس لے لیے گئے، فلیٹ سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 40 سالہ نامعلوم شخص کے کان کے نیچے گولی لگی تھی، کمرے سے منشیات میں استعمال سامان برآمد ہوا ہے جبکہ مقتول کی جیب خالی تھی، دوسری منزل کا فلیٹ سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے کانسٹیبل ارشد نے تین ماہ قبل کرایہ پر لیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد بھی آئس کا نشہ کرتا تھا اور جھگڑالو تھا، وہ تین ہفتے سے ڈیوٹی سے بھی غائب ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ارشد کی فیملی تعاون کررہی ہے جلد ٹریس کرلیا جائے گا جبکہ لاش کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگی۔

اہم ترین

مزید خبریں