تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

عجیب الخلقت لگنے کے جنون نے نوجوان سے کیا قیمتی شے چھین لی؟

میڈرڈ: اسپین میں عجیب الخلقت (ایلین) لگنے کے جنون نے ایک نوجوان سے اس کی قیمتی شے چھین لی، جسے اب وہ دوبارہ پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسم میں تبدیلیاں کرنے والے جنونی مختلف نظر آنے کے لیے کوئی بھی پاگل پن کر سکتے ہیں، اسپین میں 32 سالہ ایک نوجوان نے عجیب و غریب نظر آنے کے لیے اپنے چہرے میں خطرناک تبدیلیاں کر ڈالیں، جس کی وجہ سے اس کی قوت گویائی ختم ہو گئی۔

انتھنی لوفرڈو نے اعتراف کیا کہ جسم میں نئی تبدیلیوں کے بعد اب وہ بولنے کی جدوجہد میں لگا ہوا ہے، نوجوان نے مختلف نظر آنے کے لیے اپنے پورے بدن کو ٹیٹوز سے بھر دیا ہے، صرف یہی نہیں، زبان اور چہرے پر بھی اس نے خطرناک تبدیلیاں کر ڈالیں۔

جب سے لوفرڈو نے اپنی ناک اور اوپری ہونٹ ہٹا دیے ہیں، تب سے اس کی بولنے کی صلاحیت متاثر ہو گئی ہے، اس کی شدید خواہش تھی کہ وہ ’بلیک ایلین‘ یعنی سیاہ عجیب مخلوق دکھائی دینا چاہتا تھا۔

لوفرڈو کے حالیہ پروسیجر میں اس نے اوپری ہونٹ کا ایک حصہ اور نتھنے کٹوائے، جس کے بعد اس کے دانت ہر وقت دکھائی دینے لگے ہیں، لیکن ساتھ ہی اس کی قوت گویائی بھی مستقل طور پر تبدیل ہو گئی ہے۔

لوفرڈو نے بتایا کہ اس نے تو یہ بھی سوچا تھا کہ اپنے پورے بدن کی جلد ہٹا کر اس کی جگہ دھات چڑھائے۔

اس نے ایک اخبار کو بتایا کہ یہ تو اب عام بات ہو چکی ہے، حتیٰ کہ وہ غیر شعوری طور پر عجیب و غریب چیزوں کے منصوبوں پر سوچتا رہتا ہے، مجھے ایک ڈراؤنے کردار کا روپ دھارنا اچھا لگتا ہے، میں اکثر اندھیری راتوں میں اسی طرح کا روپ دھار کر سڑکوں پر نکلتا ہوں۔

اگرچہ وہ شکل سے بہت عجیب لگتا ہے تاہم اسٹاگرام پر اس کے فالوورز 2 لاکھ 27 ہزار ہو چکے ہیں، سوشل میڈیا پر وہ اپنے فالوورز کے سوالوں کے جواب بھی دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -