جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

گتے کے ڈبے سے ملنے والی لاش گھریلو ملازمہ کی نکلی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گزشتہ روز کاہنہ میں گتے کے ڈبے سے ملنے والی لاش گھریلو ملازمہ کی نکلی، خفی کیمرے میں دو خواتین کو لاش پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ یاسمین اپنی مالکن بشریٰ بی بی نامی خاتون کے گھر بطور ملازمہ کام کرتی تھی۔

ابتدائی تفتیش میں ی ہبات سامنے آئی ہے کہ لاش کو گھر کی مالکن اور اس کی بیٹی نے جائےوقوعہ پر پھینکا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآر وائی نیوز نےحاصل کرلی۔

فوٹیج میں بشریٰ اور اس کی بیٹی کو گتے کا ڈبالے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق یاسمین کی موت گلا دبانے سے واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ گھریلو ملازمہ کے پیٹ میں چھری کے وار کا زخم بھی موجود ہے،
مزید حقائق جاننے کیلیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹی واردات کے بعد سے غائب ہیں، گھر کی مالکن بشریٰ اوراس کی بیٹی ارم کی تلاش جاری ہے، جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں