پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

بھارت میں دلّت لڑکی کا سفاکانہ قتل، آنکھیں نکال لیں ٹانگیں توڑ دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اتر پردیش : بھارت میں دلّت لڑکی کو اغواء کے بعد بےدردی سے قتل کرکے اس کی آنکھیں نکال دی گئیں، 22سالہ مقتولہ کی لاش برہنہ حالت میں ملی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 22 سالہ ہندوؤں کی نچلی ذات دلّت لڑکی کے بہیمانہ قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، 2 روز سے لاپتہ22سالہ لڑکی کی لاش برہنہ حالت میں ملی۔

دلت لڑکی کی لاش ایودھیا کے علاقے میں ایک تالاب سے ملی ہے، سفاک قاتلوں نے قتل کے بعد لڑکی کی دونوں آنکھیں نکال لی اور اس کی ٹانگیں بھی توڑ دی گئیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی کی ٹانگیں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں، لڑکی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جس پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی اور پھر اسے قتل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاش انتہائی خوفناک حالت میں تھی جسے دیکھ کر مقتولہ کی بڑی بہن اور گاؤں کی دو خواتین بے ہوش ہوگئیں۔

اہل خانہ نے بتایا کہ لڑکی جمعرات کی رات 10 بجے یہ کہہ کر گھر سے نکلی تھی کہ وہ کسی مذہبی تقریب میں جارہی ہے لیکن وہ واپس نہیں آئی، جس کے بعد گھر والوں نے گاؤں میں اس کی تلاش شروع کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں