تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پشاور میں قبرستان سے کمسن بچی کی سوختہ لاش برآمد

مردان: پشاور کے نواحی علاقے میں واقع قبرستان سے کمسن بچی کی سوختہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع سیفن قبرستان سے چھ سالہ بچی کی سوختہ لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت 6 سالہ لیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے کمسن بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا،کمسن بچی کے والد کا کہنا تھا کہ بچی کو کبھی پھول سے بھی نہیں مارا وہ تو ایسے ہی مر گئی ہوگی۔

بچی کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے کوہاٹ روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 24 گھنٹے کے اندر قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی بالو خیل کی رہائشی ہے، گزشتہ روز گھر سے لاپتا ہوئی تھی، بچی کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔

سی سی پی او پشاور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سائنسی بنیادوں پر شواہد حاصل کرلیے، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تھانہ بڈھ بیر کی حدود سے پانچ سال کے بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -