اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کمسن بچے کی لاش کھلونے کے ڈبے سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں چار سالہ بچے کی لاش کھلونے کے ڈبے سے برآمد کرلی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں چار سالہ بچہ دم گھنٹے سے ہلاک ہوگیا، بچے کی لاش کھلونے کے ڈبے سے برآمد ہوئی۔

برطانوی فیملی کا بچہ رات کو اپنے کمرے میں سو رہا تھا جب صبح گھر والے اسے کمرے میں دیکھنے گئے تو وہاں کوئی موجود نہ تھا۔

چار سالہ بچے کیچ کے گھر سے اس طرح غائب ہونے پر والدین پریشان ہوگئے، انہوں نے اسے ہر جگہ تلاش کرنا شروع کردیا جب بچہ کہیں نہ مل سکا تو تھک ہار کر انہوں نے پولیس سے مدد ملی۔

پولیس کی جانب سے بچے کی تلاش ہر جگہ کی گئی لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔

رپورٹ کے مطابق ہریکین پولیس نے والدین کے بیان کے بعد جب بچے کے کمرے کی تلاشی لی تو کمرے میں کھلونے کے ایک ڈبے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

بچے کے والدین جب بیٹے کی لاش کھلونے کے ڈبے میں دیکھی تو وہ حیران رہ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں