جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نومولود بچے کی میت قبر سے نکال کر بھیک مانگنے والے ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب پولیس نے بادامی باغ میں نومولود بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم الیاس نے بادامی باغ کے مقامی قبرستان کی قبر سے نومولود کی میت نکالی اور اُس کے ہمراہ چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنا شروع کر دی ۔ حکام کے مطابق ملزم کو شک کی بنا پر چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ الیاس کی گود میں موجود نومولود زندہ نہیں ہے۔

پولیس حکام کے مطابق میت لاہور کے شہری شجاع الرحمن کے نومولود بیٹے کی تھی جو شادی کے سات سال بعد پیدا ہوا اور چند گھنٹوں میں ہی انتقال کرگیا تھا۔

ملزم الیاس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ قبرستان میں موجود تھا اور جیسے ہی اہل خانہ قبرستان سے باہر نکلے تو اُس نے قبر کھود کر جسد خاکی باہر نکالا اور چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنے لگا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے میت ورثا کے حوالے کر دی ۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں