ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ہولناک حادثہ: لینڈنگ گیئر میں چھپے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا: طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والا نائیجرین باشندہ ہلاک ہوگیا۔

نائیجیریا سے ہالینڈ سے ہالینڈ پہنچنے والے ایک مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، حکام کے مطابق مذکورہ شخص غیرقانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نائجیریا سے ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم شیفول ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافر طیارے کے معائنے کے دوران لینڈنگ گیئر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ابتدائی تحقیقات کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت اور موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے ڈچ حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص حلیے سے نائجیرین باشندہ معلوم ہوتا ہے، حکام کا شبہ ہے کہ وہ طیارے کے لاگوس سے ٹیک آف سے قبل طیارے کے پہیوں کی محراب میں گھس گیا تھا۔

حکام کے مطابق طیارہ لاگوس سے ہالینڈ تک کے 6 گھنٹے 45 منٹ کے سفر کے دوران انتہائی کم درجہ حرارت میں رہا۔

حکام نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ فضا میں انتہائی کم درجہ حرارت میں ہائپوٹرمیا کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

یاد رہے کہ غیرقانونی طریقوں سے طیاروں میں اور خاص طور پر پہیوں محرابوں میں چھپ کر یورپ پہنچنے کی کوشش کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں