پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

’طیارہ رن وے سے پھسلتا ہوا جھیل میں جاگرا‘

اشتہار

حیرت انگیز

میڈرڈ: فرانس کے مونٹ پیلیئر سٹی ایئرپورٹ پر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا جبکہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے مونٹ پیلیئر سٹی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران کارگو طیارہ پھسلتا ہوا جھیل میں آدھا ڈوب گیا تاہم حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بوئنگ 737 نے گزشتہ روز پیرس کے چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے مونٹ پیلیئر کے لیے اڑان بھری تھی۔ اس دوران مونٹ پیلیئر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے آگے نکل گیا اور قریبی جھیل میں ڈوب گیا طیارے میں سوار تینوں افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں طیارے کا آدھا حصہ پانی میں ڈوبا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کا انجن میں پانی میں موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کو فوری طور پر پانی سے نہیں نکالا جاسکا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں جبکہ محکمہ ہیرالٹ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تینوں افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق حادثے کے بعد رن وے بند ہونے کی وجہ سے درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ تقریباً 30 سال پرانا بوئنگ 737-400  ہے اور یہ میڈرڈ باراجاس ہوائی اڈے پر واقع ہسپانوی کیریئر سوئفٹ ایئر کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں