جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: ترکی میں مسافر طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، لینڈنگ کے بعد طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر طیارے لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا اور کچے میں جا کر تین بڑے ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور شعلوں نے ملبے کو لپیٹ میں لے لیا۔

تباہ ہونے والے طیارہ بوئنگ 737 ترکی کی کم بجٹ والی ایئرلائن کا تھا، پرواز ازمر سے استنبول پہنچی تھی جس میں عملے سمیت 177 افراد سوار تھے۔

حادثے میں ایک مسافر کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 51 زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متعدد افراد آتشزگی کے باعث طیارے میں پھنس گئے تھے جن میں 12 بچے بھی شامل تھے، ایمرجنسی ٹیموں نے بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا اور تمام مسافروں کو نکال لیا۔

وزارت ٹرانسپورٹیشن نے حاثے کو ناہموار لینڈنگ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسم کے باعث طیارہ ٹھیک سے لینڈنگ نہ کر سکا اور رن وے سے اتر گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں