15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

نقص سامنے آنے پر بوئنگ کی قیادت میں اکھاڑ پچھاڑ

اشتہار

حیرت انگیز

بوئنگ کے سی ای او ڈیو کالہون قیادت میں تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر مستعفی ہو جائیں گے۔

بوئنگ کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیو کالہون اس سال کے آخر میں امریکی طیارہ ساز کمپنی میں انتظامی تبدیلی کے ایک حصے کے طور پر استعفیٰ دے دیں گے۔

کمپنی نے پیر کو یہ بھی کہا کہ چیئرمین لیری کیلنر بورڈ چھوڑ دیں گے اور ان کی جگہ سٹیو مولینکوف لیں گے۔

- Advertisement -

بوئنگ کمرشل ہوائی جہاز کے صدر اور سی ای او سٹین ڈیل ریٹائر ہو جائیں گے اور سٹیفنی پوپ اس کاروبار کی قیادت کریں گی۔

کالہون اس وقت سے دباؤ میں ہے جب سے 737 MAX طیارے کا دروازہ 16,000 فٹ کی بلندی پر دوران پرواز اڑ گیا تھا۔

بوئنگ کو بھاری ریگولیٹری جانچ پڑتال کا سامنا ہے اور امریکی حکام نے حفاظت اور معیار کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے طیاروں کی پروڈکشن کو روک دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں