جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز گر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کے حادثے کے بعد عالمی مارکیٹ میں بوئنگ کمپنی کے شیئر 8 فیصد تک گر گئے۔

بھارت کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان سمیت تمام 242 مسافر ہلاک ہوگئے۔

طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل 1 بج کر 39 منٹ پر کیپٹن نے مےڈے کی کال دی تھی۔

بھارت :مسافر طیارہ حادثے میں تمام 242 مسافر ہلاک

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں گجرات کے سابق وزیرِ اعلیٰ بھی سوار تھے۔

ریڈار کے مطابق پرواز سے اڑان بھرنے کے بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 625 فٹ کی بلندی پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

علاوہ ازیں طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ترجمان نے بھارت میں طیارہ گرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں طیارہ گرنے کی ابتدائی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں