جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی ’’بوہرا برادری‘‘ آج عید منارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دنیا بھر کی طرح شہر قائد اور حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مصری کلینڈر پر عمل پیرا ’’بوہرا برادری‘‘ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عید الاضحیٰ منارہی ہے۔

تفیصلات کے مطابق دنیا بھر میں اسلامی کلینڈر کے حساب سے چلنے والی بوہرا برادری آج مذہبی جوش وجذبے سے عیدِ قرباں منارہی ہے، اس ضمن میں کراچی میں بوہری برادری کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں منعقد کیا گیا۔

علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں آدم مسجد سٹی کورٹ، سولجر بازار، حیدری مارکیٹ اور شیر آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی جس میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی بوہرا برادری کے اپنے سیکیورٹی رضاکاروں نے فرائض انجام دیئے تاہم سندھ حکومت کی خصوصی ہدایت پر نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ نماز عید کے بعد بوہرا برادری نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں ذبح بھی کیے اور کمیونٹی کے افراد کو عید الضحیٰ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

یاد رہے بوہرا برادری مصری کلینڈر کے حساب سے اسلامی سال کا آغاز کرتی ہے اور سارا سال اسی پر عمل پیرا رہتی ہے۔ اس کلینڈ کے تحت اُن کے اپنے طریقہ کار کے تحت سال کا آغاز اور اسلامی ماہ شروع ہونے کے دن مخصوص کیے ہوئے ہیں۔ اس حساب سے بوہراہ برادری رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت سال کے تمام اسلامی ماہ چاند سے ایک یا دو روز قبل مناتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں