بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہرہ جماعت عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے ، نماز عید الفطر کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

تفصیلات کے مطابق داودی بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے آج عید الفطر منارہے ہیں، کراچی میں بوہری برادری کی نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جبکہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی بوہری کمیونٹی کی مساجد میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی بوہرا برادری کے اپنے سیکیورٹی رضاکاروں نے فرائض انجام دیئے جبکہ پولیس اور رینجزر کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

نماز عید کے موقع پر ملک کی سلامتی اور ترقی سمیت امن و امان کے لِئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید پڑھیں : خیبرپختونخواہ میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

دوسری جانب ملک میں اس سال بھی دو عیدیں منانے کی روایت برقرار ہے، خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

خیال رہے بوہرا برادری مصری کلینڈر کے حساب سے اسلامی سال کا آغاز کرتی ہے اور سارا سال اسی پر عمل پیرا رہتی ہے۔ اس کلینڈ کے تحت اُن کے اپنے طریقہ کار کے تحت سال کا آغاز اور اسلامی ماہ شروع ہونے کے دن مخصوص کیے ہوئے ہیں۔

اس حساب سے بوہراہ برادری رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت سال کے تمام اسلامی ماہ چاند سے ایک یا دو روز قبل مناتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں