تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ایوارڈ نہ دینے پر کنگنا رناوت کا فلم فیئر ایوارڈز پر مقدمے کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم فیئر ایوارڈز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بالی ووڈ کی سب سے متنازعہ شخصیت کنگنا رناوت اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر ہی سرخیوں میں رہتی ہیں، اور ماجی کی طرح وہ ایک بار پھر غلط وجوہات کی بناء پر خبروں میں ہیں، انہوں نے ایوارڈ کیلئے دوسرے درجہ کی اداکاراؤں کے ساتھ نامزدگی پر معروف ہندوستانی میگزین فلم فیئر کیخلاف مقدمہ کا اعلان کردیا ہے۔

فلم فیئر ایوارڈ کیلئے کنگنا رناوت کو اس سال کی بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں کیارا اڈوانی، کریتی سینن، پرینیتی چوپڑا، تاپسی پنو اور ودیا بالن کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔

کنگنا رناوت نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ’ 2014 سے فلم فیئر نے مجھے کئی بار اپنے ایوارڈز فنکشنز میں مدعو کیا، تاہم میں نے اخلاقیات کی پامالی، بدعنوانی اور غیرمنصفانہ طرزعمل کی وجہ سے انکا بائیکاٹ کر رکھا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا نے جاوید اختر پر خودکشی کیلیے اکسانے کا الزام عائد کر دیا

کنگنا کا کہنا تھا کہ’ جب انہوں نے مجھے اپنے اس سال کے فنکشن میں شرکت کے لیے کئی بار دعوت دی اور کہا کہ وہ مجھے میری فلم ’تھلایوی‘ پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں تو میں نے حامی بھردی، "لیکن میں یہ جان کر حیران ہوں کہ وہ اب بھی مجھے نامزد کر رہے ہیں، ایسے بدعنوان طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا میرے وقار اور اخلاقیات کے خلاف ہے، اسی لیے میں نے فلم فیئر پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شکریہ۔

اداکار نے کہا کہ انہیں 2013 میں فلم فیئر میگزین نے بتایا تھا کہ اگر وہ ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کرتی یا اسٹیج پر ڈانس نہیں کریں گی تو "مجھے ایوارڈ نہیں ملے گا اور میں نے انہیں 2013 میں واپس واضح کردیا تھا کہ میں کبھی بھی کسی ایسی چیز میں شرکت نہیں کروں جو اخلاقی طور پر پسماندہ اور غیر اخلاقی ہو،” ۔

Comments

- Advertisement -