جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

معروف بالی ووڈ اداکار کرونا سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : مہلک وبا کرونا وائرس نے معروف بالی ووڈ اداکار بکرم جیت کنوپال کو بھی لقمہ اجل بنالیا۔

بھارت سمیت دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والی عالمی وبا کرونا وائرس نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جن میں سے متعدد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

کرونا سے ہلاک ہونے والے بالی ووڈ اداکاروں میں بکرم جیت کنورپال بھی شامل ہیں، جنہیں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دوران علاج چل بسے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 52 سالہ اداکار بکرم جیت کنورپال نے بھارتی آرمی میں کئی برس بطور میجر خدمات انجام دیں اور 2002 میں ریٹائرمنٹ لے لی جب کہ 2003 میں فلم اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

اداکار نے ڈان، مرڈر ٹو اور 1971 سمیت متعدد بالی ووڈ، فلموں اور ٹیلی وژن سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے نجی نشریاتی ادارے سے وابستہ معروف صحافی و پولیٹیکل شو کے اینکر روہت سردانا کرونا میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوئے تھے۔

تاہم ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ روہت سردانا کرونا سے صحت ہونے کے بعد حرکت قلب ہونے کے باعث ہلاک ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں