پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سشانت سنگھ نے خودکشی کرلی، اداکار کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ بھارتی شہر ممبئی میں رہائش پذیر تھے جہاں انہوں نے گھر میں خودکشی کرلی، سشانت لاک ڈاؤن کے باعث ممبئی کے علاقے باندرا میں تنہائی کی زندگی گزار رہے تھے۔ اداکار نے ’رابطہ‘ اور ’کیدرناتھ‘ جیسی مشہور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

بھارتی اداکار کی موت ایسے وقت میں ہوئی کہ جب ایک ہفتے قبل سشانت کے سابق مینیجر دِشا سیلیان نے ممبئی میں ہی 14 منزلہ عمارت سے کود کر خودکشی کی تھی۔

- Advertisement -

بھارتی معروف اداکار عرفان خان چل بسے

سشانت سنگھ راجپوت ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں 21 جنوری 1968 میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا کنبہ سنہ 2000 کے اوائل میں دہلی میں آباد ہوگیا تھا۔ سشانت سنگھ راجپوت کی 4 بہنیں ہیں جن میں سے ایک ریاستی سطح کی کرکٹر بھی ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کے کیریئر کا آغاز بیک اپ ڈانسر کے طور پر ہوا تھا اور انہوں نے متعدد دفعہ فلم فیئر ایوارڈز میں بھی ڈانس کیا تھا جہاں پر انھیں بالاجی ٹیلی فلمس کی کاسٹنگ ٹیم نے پہلی مرتبہ دیکھا جس کے بعد ان کے کیریئر کا آغاز ‘کس دیس میں ہے میرا دل’ سیریل کے نام سے ہوا، نیز چھوٹے پردے پر شو ‘پوتر رشتہ’ ان کے کیریئر کے لیے سنگ میل ثابت ہوا۔

سشانت سنگھ نے ڈانس کے ریئلٹی شوز ’زرا نچ کے دکھا-2‘ اور ’جھلک دکھلا جا-4‘ میں بھی پرفارم کرچکے ہیں، اس کے بعد سشانت سنگھ نے فلموں کی جانب رخ کیا اور فلم ’کائے پوچھے‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔

اس کے بعد انہوں نے کئی بڑی فلموں میں اہم کردار ادا کیے اور پی کی فلم می سرفراز کے کردار نے بھی انہیں بہت شہرت دی۔

لاک ڈاؤن کے بعد سشانت سنگھ کی ایک اور فلم دل بیچارہ آنے والی تھی۔ اس سے قبل معروف بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی پر بننے والی فلم میں بھی وہ مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں