بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

بالی ووڈ اسٹار کی بنگلہ دیش میں پھنسے بھارتیوں کی مدد کرنے کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکار نے بنگلہ دیش میں جاری ہنگاموں کے بعد ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پڑوسی ملک سے نکلنے میں بھارتیوں کی مدد کریں۔

بالی ووڈ اداکار سونو سود جو اپنی سوشل سرگرمیوں کی وجہ سے معروف ہیں انھوں نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں بھارتی خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی، اس ویڈیو خاتون نے اپنے درد کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش میں کئی بھارتیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

خاتون نے ویڈیو میں بھارت واپس آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا، سونو سود نے اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیں بنگلہ دیش سے اپنے تمام ہم وطن بھارتیوں کو واپس لانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے، تاکہ انہیں یہاں بہتر زندگی میسر آسکے۔‘

- Advertisement -

سونو سود کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ صرف ہماری حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے جو اپنی پوری کوشش کر رہی ہے بلکہ یہ ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے‘، آخر میں انھوں نے بھارتی پرچم کی ایموجی بھی بنائی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبا کے شدید احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے اور وہ بھارت فرار ہوچکی ہیں۔

اس سے قبل بھارتی اداکارہ سونم کپور نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں بنگلہ دیشی عوام سے موجودہ حالات پر ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

سونم کپور نے بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں سے متعلق پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’یہ انتہائی خوفناک ہے، میرے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کے عوام کے لیے دعا کریں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں