منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

بالی وڈ کے کس اداکار کے پاس سب سے مہنگا باڈی گارڈ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکاروں کو عوامی مقامات اور تقریبات میں لاکھوں مداحوں کے ہجوم یا کسی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رکھنے کیلیے ان کے باڈی گارڈز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ بھارتی اداکاروں کے پاس ایسے باڈی گارڈز ہیں جو بظاہر خود سیلیبریٹی بن چکی ہیں اور اکثر خبروں کی زینت بنتے ہیں۔

شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، امیتابھ بچن اور اکشے کمار بالی وڈ کے ایسے اسٹارز ہیں جن کے مداح ان کے پرسنل محافظوں میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

مذکورہ فلم اسٹارز اپنے باڈی گارڈز کو سالانہ معاوضہ ادا کرتے ہیں جس کے بارے میں جان کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جان کی حفاظت پر معمور گارڈز اس کے حقدار بھی ہیں۔

شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ کا نام روی سنگھ ہے جس کا قد 6 فٹ لمبا ہے۔ روی سنگھ نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ ان کی فیملی (گوری خان، آریان، سہانا اور ابراہام) کی بھی جانوں کی حفاظت کرتا ہے، سُپر اسٹار کی جانب سے روی سنگھ کو سالانہ 3 کروڑ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

اسی طرح سلمان خان کے باڈی گارڈ 53 سالہ گرمیت سنگھ جولی عرف شیرا کا قد بھی 6 فٹ ہے جسے سُپر اسٹار کی جانب سے سالانہ 2 کروڑ روپے معاوضہ دیا جاتا ہے۔

عامر خان کے محافظ یوراج گھور پڑے اپنی خدمات کے سالانہ 2 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

امیتابھ بچن کی سکیورٹی پر جنیدر شنڈے تعینات ہیں جبکہ میگا اسٹار کو وائی زمرہ کی سکیورٹی بھی حاصل ہے جس میں 4 پولیس کانسٹیبلس مقرر ہیں۔

اکشے کمار کی بات کریں تو یہ اپنے محافظ کو سالانہ ایک کروڑ روپے ادا کرتے ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو شاہ رخ خان اپنے محافظ کو سب سے زیادہ معاوضہ ادا کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں