بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

منی پور میں خواتین کو برہنہ کرنے کا واقعہ، بالی ووڈ اداکار برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست منی پور میں عیسائی خواتین کو برہنہ کرکے گھمانے کے انسانیت سوز واقعے پر بالی ووڈ اداکار بھی برس پڑے۔

بھارتی ریاست منی پور میں عیسائی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد برہنہ کرکے گھمایا گیا جس پر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، کیارا ایڈوانی، رچا چڈھا، رتیش دیش مکھ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیارا ایڈوانی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’منی پور میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو خوفناک ہے اور اس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے لکھا کہ میں ان خواتین کے لیے دعا گو ہوں کہ انہیں جلد اںصاف ملے اور ذمہ داران کو سخت سزا ملنی چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں۔

اداکار رتیش دیش مکھ نے کہا کہ منی پور میں جو ہوا اس سے دل دہل گیا اس واقعے پر صدمے کے ساتھ ساتھ شدید غصہ ہے۔ خواتین کی عزت پر حملہ، انسانیت کے وقار پر حملہ ہے۔

اداکارہ ریچا چڈھا نے واقعہ کو ہولناک ، شرمناک اور لا قانونیت قرار دیا۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ٹوئٹر پر لکھا کہ منی پور میں خواتین کے ساتھ ہونے والے گھناؤنے واقعے کو دیکھ کر لرز گیا۔ امید ہے واقعے میں ملوث افراد کو اتنی کڑی سزا دی جائے گی کہ آئندہ کوئی ایسا کرنے کی جرأت نہ کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں