جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بالی وڈ نقادوں نے ’اینیمل‘ کو انتہائی پرتشدد فلم قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ میں فلمائے گئے سین پر تنقید کرتے ہوئے نقادوں نے اسے بہت زیادہ پرتشدد قرار دے دیا۔

ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا جو اپنی فلموں میں تشدد دکھانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی حالیہ ریلیز ’اینیمل‘ نے نقادوں کو بھی ہلا کررکھ دیا ہے اور خون خرابے کے مناظر پر انھوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سندیپ کی بالی وڈ میں آخری فلم کبیر سنگھ تھی اور اس میں بھی انھوں نے ہیرو کی جارحانہ اور پرتششد محبت دکھائی تھی۔ تاہم لوگوں کا خیال ہے کہ رنبیر کی ’اینیمل‘ ان کی آخر فلم سے 10 گنا زیادہ پرتشدد اور جارحانہ ہے۔

- Advertisement -

فلم کی طوالت کو بھی ناقدین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو کہ تین گھنٹے اور 21 منٹ دورانیے پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرے ہاف میں فلم کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے۔

انومپا چوپڑا نے فلم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں بدترین خون خرابہ دکھایا گیا ہے۔ میں ان سب کو برداشت بھی کرلیتی اگر ڈراما نگاری اور جذبات کے حوالے سے فلم کا مومنٹیم برقرار رہتا۔ تاہم ایک گھنٹے کے دوران ہی فم کی گرفت کمزور ہوجاتی ہے۔

انڈین ایکسپریس سے تعلق رکھنے والی سوبھرنا نے لکھا کہ پہلے ہاف میں وانگا کا مکمل کنٹرول تھا۔ رنبیر کپور بہت سارے لوگوں کو مارتے نظر آتے ہیں۔ میرے خیال میں اس سے بہتر ہے بندہ حققیت میں کسی جانور کو دیکھ لے۔

کومل ناہاتا نے کہا کہ فلم میں بھیانک تشدد ہے۔ این ڈی ٹی وی کے سائیبل چیٹرجی نے کہا کہ اس میں پرتشدد باپ بیٹے کا جو ایکشن دکھایا گیا ہے وہ آپ کی سانسیں روک دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں