تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بالی ووڈ فلم ساز کے گھر قیامت برپا، ماں بیٹی کی خود سوزی

ممبئی سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ فلم ساز کی بیٹی نے اپنی ماں سے محبت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے آگ میں چھلانگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ساز سنتوش گپتا کی اہلیہ اسمتا نے ممبئی کے علاقے اندھیری ڈی این نگر میں  خود کو گھر میں بند کر کے آگ لگا لی، ماں کو آگ میں‌ جلتا دیکھ کر بیٹی سرشٹی بھی شعلوں‌ میں‌ کود گئی۔

پولیس کے مطابق فلم ساز کے گھر میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پڑوسیوں نے محکمہ فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دی۔

فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور جب نقصانات کا جائزہ لینے پہنچے تو اندر ماں اور بیٹی بری طرح سے جھلسے ہوئے پڑے تھے۔

پولیس نے کہا کہ ماں اور بیٹی نے پیر کی دوپہر اندھیری کے علاقے ڈی این نگر میں اپنے اپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر  گھر میں اور خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

پولیس کو اسمتا کی قریبی عزیز نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھی، وقت کے ساتھ اُس کا مرض بڑھ رہا تھا جبکہ مناسب علاج کے لیے رقم کا بندوبست بھی نہیں ہوپارہا تھا۔

’اسمتا کی بیماری کو لے کر اُن کی بیٹی سرشٹی بہت پریشان رہتی تھی جبکہ سنتوش نے کبھی زیادہ دھیان نہیں، ماں کی وجہ سے بیٹی نے بھی آگ میں کود کر جان دی‘۔

پولیس افسران کے مطابق دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسمتا کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ سرشٹی 70 فیصد جل چکی تھی جو ایک روز زیرعلاج رہنے کے بعد منگل کو دم توڑ گئی۔

ڈی این نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر بھرت گائیکواڑ نے کہا کہ ہم نے معاملہ میں دو الگ الگ حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی اور اب تحقیقات کررہے ہیں۔

حیران کن طور پر سنتوش گپتا کی جانب سے ابھی تک بیوی اور بیٹی کی موت پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -