بالی وڈ کنگ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’جوان‘ کے تیسرے گانے کی جھلک جاری کردی، ’’ناٹ رمیا وستا ویا‘‘ کے بول کلاسک ہندی گانے سے لیے گئے ہیں۔
شائقین کو شاہ رخ خان کی نئی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے جس سے نہ صرف اداکار آگاہ ہیں بلکہ وہ ان کی بے تابی بڑھانے کے لیے وقفے وقفے سے ’جوان‘ کے پوسٹرز اور گانے جاری کررہے ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئے گانے کا ٹیزز جاری کیا ہے۔
سابق ٹوئٹر اور موجودہ ’ایکس‘ پر شیئر کیے گئے گانے کے بول ’’ناٹ رمیا وستا ویا‘‘ ہیں جو کہ بالی وڈ کی پرانی آئیکونک فلم شری 420 کے کلاسک گانے ’رمیا وستاویا‘ سے لیے گئے ہیں، انھوں نے مداحوں کو اسی ٹوئٹ میں آگاہ کیا کہ فلم کے ٹریلر پر مزید کام جاری ہے۔
رمیا وستا ویا ایک اور ڈانسر نمبر ہے جس کے لیے سپراسٹار کے مداح کافی پرجوش نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ماس‘‘ اور ’’زبردست‘‘ گانا لگ رہا ہے۔
اس سے قبل شاہ رخ ‘چلیا‘ اور ’زندہ بندہ‘نامی گانا بھی ریلیز کرچکے ہیں جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا، ’چلیا‘ میں شاہ رخ اپنے رنگ میں فلم کی ہیرؤن نینتھارا کے ساتھ رومان کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔
Ok guys time to go make the trailer as everyone wants that. @TSeries & @anirudhofficial & @Atlee_dir had wanted to put out song. Will leave a teaser now….& get @AntonyLRuben to work on trailer. Song is….Not …Ramaiya Vastvaiya. Bye for now love u all. #Jawan pic.twitter.com/zb9Zsq9bJr
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 26, 2023
واضح رہے کہ ساؤتھ کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ساؤتھ کی اداکارہ نینتھارا اور وجے سیتھو پتی بھی مرکزی کرداروں میں ہیں، فلم میں شائقین کو دیپکا پڈوکون اور تھالاپتی وجے کا کیمیو بھی دیکھنے کو ملے گا۔
فلم 7 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی تاہم ابھی سے اس کی باکس آفس کمائی کے حوالے سے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ مذکورہ فلم شاندار بزنس کرے گی۔