تازہ ترین

لیجنڈری گلوکار ایس پی بالا چل بسے

ممبئی: بھارت کے لیجنڈری گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم 74 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرگئے، وہ گزشتہ ماہ کرونا کا شکار ہو کر صحت یاب ہوگئے تھے مگر انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری گلوکار کو پانچ اگست کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ایس پی بالا کی طبیعت روز بہ روز خراب ہورہی تھی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔

ایک ماہ بعد گلوکار کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا مگر پھیپھڑوں میں انفکیشن کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھنے کا ہی فیصلہ کیا۔

ایس پی بالا سبرامنیم کے بیٹے چرن ایس پی بالا نے کچھ دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کے مداحوں کو کرونا ٹیسٹ منفی آنے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘اب طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم پھیپھڑے کافی متاثر ہوئے ہیں اس لیے  چند روز تک انہیں وینٹی لیٹر پر مزید رکھا جائے گا‘۔

آج ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایس پی بالا اب ہم میں ںہیں رہے۔ موسیقی کے باتاج بادشاہ نے بالی ووڈ، تیلگم، میراٹھی سمیت تمام 16 زبانوں میں 4 ہزار سے زائد گانے گائے۔

بالی وڈ انڈسٹری موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے انتقال پر غمزدہ ہے، شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے میوزک انڈسٹری کا بڑا نقصان قرار دیا۔

نامور اداکار سلمان خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایس پی بالا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ایس پی بالا سر کے بارے میں سن کر دل ٹوٹ گیا‘۔

گلوکارہ شریا گھوشال نے لکھا کہ ‘لیجنڈری گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم کی موت کی افسوسناک خبر کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ ہم بہت پُر امید تھے کہ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں‘۔

انڈیا کے نامور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘آج ایک خالص گلوکار ہم سے بچھڑ گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ سرگم کا سا ختم ہو گیا، سر ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے‘۔

بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار فرحان اختر نے ایس پی بالا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یادگار گائیکی سے جادو جگانے کا بہت شکریہ

Comments

- Advertisement -