ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

ایک اور بالی ووڈ شخصیت کرونا کے باعث چل بسی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بالی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسربھی کرونا وائرس کے باعث دنیا سے چل بسے۔

بھارت میں پھیلی کرونا وائرس کی خطرناک بھارتی قسم نے لاکھوں افراد کو متاثر کرکے ہزاروں جانیں ضائع کردیں، کرونا کا شکار ہوکر ہلاک ہونے والوں میں معروف سیاست داں، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

کرونا سے ہلاک ہونے والی بالی ووڈ شخصیات میں معروف فلم ساز ریان اسٹیفن بھی شامل ہیں، جنہیں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دوران علاج چل بسے۔

- Advertisement -

ریان اسٹیفن کو 20 روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کا علاج جاری تھا تاہم آج صبح وہ کرونا سے شکست کھاکر دنیا سے کوچ کرگئے۔

بھارتی فلم میکر کی موت پر بالی ووڈ کی معروف شخصیات ساجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے غم و رنج کا اظہار کررہے ہیں۔

ریان کے قابلِ ذکر کارناموں میں ’اندو کی جوانی‘ اور ’دیوی‘ جیسی فلمیں نمایاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بالی ووڈ اداکار بکرم جیت کنوپال کرونا سے ہلاک

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر بالی ووڈ اداکار بکرم جیت کنوپال بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئے تھے، بالی ووڈ اداکار 2002 تک آرمی بطور میجر بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں