The news is by your side.

Advertisement

بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا

ممبئی : بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دن ضرور پاکستان آنا چاہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار ورن دھون اپنی نئی فلم ڈھشوم کی تشھیری مہم میں مصروف ہے، ورن دھون نے تشھیری مہم کے دوران گفتگو میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا، انھوں نے فلم کی شوٹنگ سے متعلق اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شوٹنگ کے لیے ابوظہبی میں رہائش پزیر رہے، جہاں انکا ڈرائیور پاکستانی تھا۔

varun-post-1

مزید پڑھیں : رنبیر کپور اور دیپکا کے بعد رشی کپور بھی پاکستان آنے کے خواہشمند

انھوں نے بتایا کہ وہ ڈرائیور کی شخصیت سے بے حد متاثر ہوئے اور میں جب بھی ان سے ہندوستان اور پاکستان کے حوالے سے بات کرتا تھا تو وہ مجھے یہی جواب دیتے کہ دونوں کے درمیان ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ مجھے کھانے کی بھی بہترین جگہوں پر لے کر جاتے تھے۔

بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم مودی پاکستان آئے تھے، میں بھی ایک دن پاکستان  آنا چاہوں گا۔

varun-post-2

مزید پڑھیں :  میں پاکستان آنے کیلئے ترس رہا ہوں ،انیل کپور

یا د رہے اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”ڈھشوم“کی تشھیر میں مصروف ہیں روہت دھون کی’ ’ڈھشوم“ میں ورون دھون کے ہمراہ جان ابراہام، جیکولین فرنینڈزاور اکشے کھنہ نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

varun-post-3

فلم ڈہشوم 29 جولائی کو ریلیز ہورہی ہے۔

varun-post-4

واضح رہے کہ اس سے قبل  بالی ووڈ کے متعدد اداکار پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں، جن میں انیل کپور ، رشی کپور ، پریانکا چوپڑا، ودیا بالن اور کرینہ کپور شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں