بنوں: شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے چند دن قبل ضلع سوات کے چارباغ کے علاقے میں ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی مشتبہ موجودگی پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا تھا، جس میں مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا۔