پشاور: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے باچا خان چوک پر رکھا بم ناکارہ بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان چوک پربم کی اطلاع پربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم آئی ای ڈی تھا جبکہ بم ڈھائی سے 3کلووزنی تھا۔
حکام کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بی ٖڈی ایس نے واٹر ڈسچارج ڈیوائس تیار کرلیا ،جس کے بعد بم کو ناکارہ بنایا گیا، بم ناکارہ بناتے ہی اسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار نے ہوا میں اچھال کر فتح کا اعلان کیا۔
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی باچا خان چوک پر موجود تھی، عوام نے بم کو کامیابی سے ناکارہ بنانے پرخوشیہ کا اظہار کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کی تعریف کی۔
Bomb Disposal Unit (BDU) defused 3kg bomb in Chargano Chowk Peshawar. pic.twitter.com/L2zyY7Rd8Z
— Ihteram Afridi (@ik_Afridee) July 2, 2016