کراچی : شہر قائد کے تین پارکس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ افواہ احتجاج ختم کرانے کےلئے پھیلائی گئی.
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کراچی کے تین پارکس میں ہل چل مچ گئی۔ ہرشخص جان بچانے کےلئےبھاگ کھڑا ہوا۔
نیوکراچی کے ان تین پارکس میں بم کی اطلاع تھی ، لیکن یہ اطلاع جھوٹی تھی اورجان بوجھ کر پھیلائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق بم کی جھوٹی اطلاع قریب کے ایک پٹرول پمپ ملازمین نےپھیلائی تھی.
پولیس نے بتایا کہ انہوں نے پیٹرول پمپ مالک کے کہنے پرپولیس کوفون کیا کہ قریب واقع پارک میں بم ہے۔ پولیس نے تینوں ملازمین کوگرفتارکرلیا۔
تفتیش میں انہوں نے بتایا کہ پمپ کےسامنے کچھ لوگ پانی بجلی نہ آنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ لوگوں کوبھگانےکےلئے بم کی افواہ پھیلائی۔