ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

بھارت سے بنکاک جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نجی ایئر لائن کے طیارے میں بم کی اطلاع کے بعد سنسنی پھیل گئی، جس کے بعد پرواز کی مکمل تلاشی لی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بنکاک جانے والی پرواز میں بم کی دھمکی سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناک ایئر لائنز کی پرواز ڈی ڈی 959 میں ایک مسافر کے پاس بم ہونے کی دھمکی ملی تھی۔

- Advertisement -

معاملہ سامنے آنے پر سیکیورٹی حکام نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے مشتبہ مسافر کو حراست میں لے کر ایئر پورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پرواز کو ایئر پورٹ پر ہی روک کر اس کی تلاشی لی گئی، طیارہ میں 130 مسافر بنکاک جانے کے لیے سوارتھے جو خوف میں مبتلا ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ مشتبہ شخص کون ہے اور کہاں جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ 7 ستمبر کو بھی بھارت میں نجی ایئرلائن کے طیارے میں بم کی اطلاع کے بعد جہاز نے ترکیہ کے ارضروم ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی مسافر طیارے کو بم کی اطلاع پر ارضروم ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا، طیارہ بھارتی شہر ممبئی سے جرمنی کے شہر فرنکفرٹ کی طرف گامزن تھا۔

بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ

رپورٹس کے مطابق مسافر طیارے میں عملے کے ارکان کے علاوہ 247 مسافر سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں