بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

7 بھارتی مسافر طیاروں میں بم کی اطلاع، کھلبلی مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: 7 بھارتی مسافر طیاروں میں بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ہنگامی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ دو پروازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جن 7 پروازوں میں بم کی اطلاع ملنی ان میں دہلی-شکاگو ایئر انڈیا کی پرواز، جے پور-بنگلور ایئر انڈیا ایکسپریس، دمام-لکھنؤ انڈیگو کی پرواز، دربھنگا-ممبئی اسپائس جیٹ کی پرواز، سلی گوڑی-بنگلور اکاسا ایئر کی پرواز، الائنس ایئر امرتسر-دہرا دون-دہلی کی پرواز اور ایئر مدورائی سے سنگاپور جانے والی انڈیا ایکسپریس کی پرواز شامل ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک اکاؤنٹ نے چار پروازوں کو دھمکیاں جاری کیں جن میں دو ایئر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ، آکاسا فلائٹ، ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کی فلائٹس شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ سعودی عرب سے آنے والی انڈیگو کی پرواز نے بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد جے پور میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

سکیورٹی اداروں نے بم کی اطلاع کے بعد پروازوں کی ہنگامی بنیاد پر چیکنگ کی اور اطلاع کو جعلی قرار دیا۔

دہلی سے شکاگو جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو چیک کیلیے کینیڈا لینڈ کروایا گیا جبکہ ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کی ایودھیا ہوائی اڈے پر حفاظتی اسکریننگ کی گئی۔ اسپائس جیٹ اور آکاسا ایئر کی پروازیں بحفاظت اتریں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

بیورو آف سول ایوی ایشن سکیورٹی (BCAS) سائبر سکیورٹی ایجنسیوں اور پولیس کے ساتھ مل کر بم کی جعلی اطلاع دینے والے ملزمان کو شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں