ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

یمن میں اتحادی افواج کی شادی کی تقریب میں بمباری، 30 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

صنعا: یمن میں اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے شادی کی ایک تقریب میں فضائی بمباری کی کہ جس میں3 دُلہنوں اور2 دولہوں سمیت 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی افواج کے طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے ضمار کے علاقے سنبان میں ایک شادی کی تقریب پر 2 حملے کیے جس میں 3 دُلہنوں اور 2 دولہوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل احمد الاسیری نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں اتحادی افواج کی جانب سے کسی بھی قسم کا آپریشن یا فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی یمن کے جنوب مغربی شہرالمخا میں شادی کی ایک تقریب میں اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی اور اس وقت بھی اتحادی فورسز نے فضائی حملے سے لاعلمی کا اظہارکیا تھا جب کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ یمن میں رواں برس کے آغاز پر حوثی باغیوں کے ملک کے ایک بڑے حصے پر قبضے کے بعد سے سعودی عرب کی کمان میں اتحادیوں کی حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری ہیں اور اتحادی افواج کی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ساڑھے 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں