تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

بھارتی عدالت کا ویکسین سے لڑکی کی ہلاکت پر بل گیٹس سے جواب طلب

مہاراشٹرا: ممبئی ہائی کورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سے نوجوان لڑکی کی مبینہ ہلاکت پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت میں دلیپ لنوت نامی شخص نے درخواست دائر کی کہ اس کی بیٹی سنیہل لوناوت میڈیکل کی طلب علم تھی جسے گزشتہ 28 جنوری کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

دلیپ لنوت نے درخواست میں کہا کہ ویکسی نیشن کے بعد بیٹی کے سر میں اکثر درد رہتا اور بعض اوقات وہ اُلٹی بھی کرتی تھی، اسے جب اسپتال منتقل کیا تو ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ اس کے دماغ میں خون جم گیا ہے، کچھ دنوں بعد وہ یکم مارچ کو وہ چل بسی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بل گیٹس کے ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘ کے تعاون سے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) نے کورونا ویکسین کی 100 ملین خوراکیں تیار کیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ میں اپنی بیٹی اور ویکسین سے آئندہ ’قتل‘ ہونے والوں کے لیے انصاف چاہتا ہوں، مجھے نقصان کے عوض 100 کروڑ روپے ادا کیے جائیں۔

عدالت نے درخواست پر مزید سماعت نومبر 17 تک ملتوی کرتے ہوئے مہاراشٹرا حکومت، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بل گیٹس سے جواب طلب کرلیا۔

Comments

- Advertisement -