پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے ان ہدایات پر لازمی عمل کریں

اشتہار

حیرت انگیز

جب انسان کی عمر 30 سال ہوجاتی ہے تو ہڈیوں کا حجم عروج تک پہنچ جاتا ہے اور 40 سال کے بعد ہڈیوں کو مضبوط و صحت مند رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

اگر صحت کا خیال نہ رکھا جائے تو عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کا حجم گھٹنے لگتا ہے، جس سے ہڈیوں کی کمزوری یا دیگر مسائل کا خطرہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔

ہڈیاں

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں جناح اسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عبدالرؤف نے ناظرین کو ہڈیوں کی مضبوطی سے متعلق اہم ہدایات اور معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویسے تو پھلوں اور سبزیوں میں وٹامنز اور معدنیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو انسانی جسم کو بیش بہا فوائد پہنچاتے ہیں لیکن ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے ڈیری مصنوعات اور وٹامن ڈی سب سے اہم ہے۔

خوراک

اس کے علاوہ وٹامن ڈی جیسا ضروری وٹامن سورج کی روشنی کے ذریعے ایک بہترین مقدار میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ وٹامن ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام سمیت صحت کے بہت سے پہلوؤں میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرؤف نے بتایا کہ اچھی غذا کے ساتھ ورش نہایت ضروری ہے کم از کم آدھا گھنٹے کی واک ضروری ہے تاکہ مستقبل میں بماریون سے محفوظ رہ سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں